چهارشنبه 30/آوریل/2025

کیا چمچ سے اپنا جسمانی طبی معائنہ کیا جا سکتا ہے؟

ہفتہ 14-جولائی-2018

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک منٹ کی ایک فوٹیج وائرل ہے جس میں ویڈیو بنانے والے نے دعویٰ کیا ہے کہ آپ چمچ کے ذریعے اپنے جسم میں موجود بیماری کا پتا چلا سکتے ہیں۔

فوٹیج انگریزی اور عربی کے ساتھ دوسری زبانوں میں بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ ایک چمچ کچھ دیر کے لیے اپنے منہ کے اندر رکھیں۔ اس کے بعد اسے نکال کر ایک تھیلے میں ڈال دیں اور اسے روشنی کی سمت میں چھوڑ دیں۔ ایک منٹ تک چھوڑںے کے بعد آپ کو اس چمچ پر کوئی نا کوئی رنگ دکھائی دے گا۔

اگر چمچ پر کوئی رنگ نہ ہوتو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو کوئی جسمانی عارضہ لاحق نہیں، اگر چمچ پر نارنجی رنگ ابھر رہا ہے تو گردے کی بیماری کی علامت ہے۔ اگر زرد رنگ ہے تو غدود کی بیماری لاحق ہے۔ اس طرح فوٹیج میں کئی دوسرے رنگ اور ان کی بیماریوں کا  ذکر ہے۔

سوشل میڈیا پر تو ہرطرح کی ویڈیوز موجود ہیں مگر سوال یہ ہے کہ آیا مذکورہ ویڈیو اپنے دعوے کے اعتبار سے درست ہے یا نہیں؟۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چمچ کے ذریعے آپ اپنی صحت یا بیماری کا پتا نہیں چلا سکتے۔

البتہ اس کے برعکس ہم آپ کو بو اور زبان کی رنگت سے آپ کی بیماریوں کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔

جسم کی بُو

اگر جسم سے پھلوں کی بو آ رہی ہے تو یہ کیٹونی ایسڈ کی حالت کو ظاہر کرتی ہے جو شوگر اور کئی دوسرے خطرناک عوارض کی علامت ہوسکتی ہے۔

بول براز کی بدبو۔ اگر جسم میں بول وبراز کی بو آ رہی ہے تو یہ انتڑیوں کی بندش کی علامت ہے اور ایسی حالت میں بھی فورا معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔

امونیا [نشادر] کی بو گردوں کے ناکارہ ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔

بدبو۔ دانتوں اور مسوڑھوں کے خراب ہونے یا لہسن،، خام پیاز، یا ناک میں کسی چیز کے پھنسے ہونے، یا نظام انہضام میں خرابی، یا حلق اور تمباکو نوشی کی علامت ہوسکتی ہے۔

زبان کی رنگ

اگر زبان کا رنگ سفید ہے تو یہ لیکوبلیکیا کی علامت ہے جو منہ کے کینسر سے مربوط ہے۔

گہرا سرخ رنگ کاساکی نامی ایک بیماری کی علامت ہوسکتا ہے۔ یہ مرض خون کی شریانوں میں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن B3 کی کمی کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔

سیاہ رنگ ادویات کے استعمال کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

اگر زبان پرگہری جھریاں ہیں تو ڈھلتی عمر کی نشانی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی