جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جارحیت کے بعد اقوام متحدہ کے ایلچی کا غزہ کی پٹی کا دورہ

پیر 16-جولائی-2018

ہفتے کے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری اور دو بچوں کی شہادت کے بعد اقوام متحدہ کے امن مندوب برائے مشرق وسطیٰ ’نیکولائے ملادینوف‘ نے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کی مندوب کی غزہ آمد سے قبل انسانی حقوق کی تنظیموں، سماجی اور صحافتی اداروں کے کارکنوں نے ان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے بچوں کے جسد خاکی کا خود ملاحظہ کریں کہ اور دنیا کو بتائیں کہ قابض فوج نے کس طرح بے گناہ اور کم سن بچوں کو شہید کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے امن مندوب مقامی وقت کے مطابق اتوار کو 12 بجے غرب اردن سے ایریز گذرگاہ سے ہوتے ہوئے غزہ داخل ہوئے۔ انہوں نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس سےبھی خطاب کیا اور فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی حکومت پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی بچے شہید اور پچیس شہری زخمی ہو گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی