اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے فلسطینی نوجوان کو ایک یہودی آباد کار کو چاقو سے حملہ کرنے کی پاداش میں سات سال قید اور جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی ریاست نے 23 سالہ عمرو توفیق ابو ھلیل کو سات سال قید اور گیارہ ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔ ابو ھلیل کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے دورا قصبے سے تعلق رکھتا ہے۔
اسرائیلی فوج نے الزام عاید کیا ہے کہ ابو ھلیل نے ایک یہودی آباد کار پر چاقو سے حملہ کرکے اسے معمولی زخمی کردیا تھا۔ جرمانے کی مد میں لی جانے والی گیارہ ہزار شیکل کی رقم متاثرہ یہودی آباد کار کو ادا کی جائے گی۔