مصر کی جامعہ الازھر کے زیرنگرانی ایک اشاعتی ادارے نے فلسطین میں قرآن پاک کا ایک ایسا نسخہ طبع کیا ہے جس میں ’نا دانستگی‘ میں طباعت کی ایک فاش غلطی رہ گئی ہے۔ دوسری جانب فلسطین کے مفتی اعظم نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ قرآن پاک کے متنازع نسخے کے بارے میں با خبر رہیں۔ اگر وہ ایسا نسخہ دیکھیں تو فوری طور پر اسے حکام کے حوالے کریں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد حسین کا کہنا ہے کہ الازھر اسلامک ریسرچ کونسل کی جازت سے آرڈر نمبر 59 کے تحت 20 مئی 2015ء کو قرآن پاک کے ایک نسخے کی طباعت عمل میں لائی گئی تھی۔
اس نسخے میں قرآن پاک کی سورہ البقرۃ سورہ نمبر دو، صحفہ 13 آیت 85 ’وإن يأتوكم أسرى تفادوهم وهو محرّم عليكم‘ میں ’،محرم‘ کی جگہ ’مجرم‘ لکھا گیا ہے۔
مفتی اعظم فلسطین نے اپیل کی ہے کہ کتب خانوں اور گھروں میں موجود قرآنی نسخوں کی خریدو فروخت سے قبل مذکورہ غلطی کی عدم موجودگی کی تسلی کرلیں۔ اگر ایسا کوئی نسخہ پایا جائے تو اس سے محکمہ اوقاف کے متعلقہ حکام کے حوالے کردیں۔