جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی کالونیوں کو ملانے کے لیے رام اللہ میں نئی سڑک کی منظوری

جمعہ 20-جولائی-2018

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں یہودی کالونیوں عوفریم اور بیت اریہ کو باہم ملانے کے لیے ایک نئی سڑک کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سڑک فلسطینی سرکاری اور نجی اراضی پرغاصبانہ قبضے کے بعد تعمیر کی جائے گی۔

صہیونی حکام نے رواں ماہ جولائی میں رام اللہ میں اللبن، عابود اور مغربی رام اللہ میں 324 ایکڑ فلسطینی اراضی غصب کرنے کے بعد فوری طورپر اس پر سڑک کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔

مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہ سڑک صرف یہودی کالونیوں کو باہم مربوط بنانے اور فلسطینی اراضی غصب کرنے کے لیے تعمیر کی جا رہی ہے۔ مقامی شہریوں کا کہناہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ صہیونی حکومت سڑک کی تعمیر کے بعد اس کے اطراف میں فلسطینی اراضی غصب کرکے مزید یہودی کالونیاں بھی تعمیر کرے گی۔

مختصر لنک:

کاپی