یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے گذشتہ روز مسجد اقصیٰ سے متصل باب الرحمۃ قبرستان میں گھس کر بزرگان دین کی قبروں کی بےحرمتی کے ساتھ ساتھ تلمودی تعلیمات کے مطابق قبرستان میں مذہبی رسومات ادا کیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کو اسرائیلی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے فورل پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔ یہودی خود بھی مسلح تھے اور اور وہ اسلحہ لہراتے ہوئے الرحمۃ قبرستان میں داخل ہوگئے۔
خیال رہے کہ یہودی آباد کاروں کے فلسطین کے مقدس مقامات پر اشتعال انگیزی دھاوے روز کا معمول بن گئے ہیں۔ یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے ساتھ ساتھ القدس میں موجود فلسطینی قبرستانوں کی بھی بے حرمتی کرتے ہیں۔ گذشتہ روز الرحمۃ قبرستان کی بے حرمتی اور اشتعال انگیزی پر فلسطینی شہریوں نے سخت احتجاج کیا ہے۔