شنبه 03/می/2025

حماۃ میں اسد رجیم کے فوجی کیمپ پر اسرائیلی بمباری

پیر 23-جولائی-2018

اسرائیلی فوج نے شام کے جنوب مغربی علاقے مصیاف میں اسدی فوج کے ایک ہدف پر اتوار کو فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد شامی فوج ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے ایک عسکری ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ’’ مصیاف میں ہماری ایک فوجی پوزیشن کو اسرائیلی فضائیہ نے اپنی جارحیت میں نشانہ بنایا ہے‘‘۔تاہم اس نے اس حملے میں ہونے والے جانی نقصان کی کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے۔

مصیاف شام کے وسطی شہر حماہ کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔سانا کے مطابق اسرائیلی طیارے نے شامی فوج کے حماہ کے نواح میں واقع ٹھکانے پر چار میزائل داغے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی