شنبه 16/نوامبر/2024

روزانہ کام کا طویل دورانہ صحت کے لیے خطرناک

منگل 31-جولائی-2018

ایک نئی سائنسی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہر ہفتے 45  گھنٹے تک کام کرنے والے افراد کئی جسمانی عوارض کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ان میں ذیابیطس کا مرض بھی شامل ہے اور آغاز اسی بیماری سے ہوتا ہے۔

کینیڈا میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہےکہ ماہرین نے 12 سال تک 7065 افراد کے روزانہ اور ہفتہ وار کاموں کی مصروفیت کا جائزہ لیا گیا۔ زیرمطالعہ رہنے والے افراد کی عمریں 35  سال کے درمیان تھیں اور ان کا انتخاب کینیڈا کے شہر انٹاریو سے کیا گیا تھا۔

تحقیق کے آغاز میں کسی شخص کو ذیابیطس نہیں تھا۔ مسلسل دو سال کے بعد ان میں سے 8 مرد اور 12 خواتین ذیابیطس کا شکار ہوگئیں۔ ذیابیطس کے باوجود مردوں کے کام کا دورانیہ کم نہیں  ہوا اور وہ ہر ہفتے 45 گھنٹے تک کام کرتے رہے۔ 45 گھنٹے تک مسلسل کام کرنے والے 63 فی صد ذیابیطس کا شکار ہوگئے تاہم 35 سے 40 گھنٹے ہفتہ وار ڈیوٹی انجام دینے والا افراد ذیابیطس کا شکار نہیں ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی