صحافت سے وابستہ پوری زندگی فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کرنے والا ایک انسان دوست صحافی اور دانشور چل بسا۔ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے روسی صحافی اورھان گیدارو فیٹچ کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ فیٹیچ کے انتقال سے فلسطینی قوم اور زندہ ضمیر رکھنے والی انسانیت آج ایک انسان دوست اور فلسطینی قوم کا درد رکھنے والے رہ نما سے محروم ہوگئی ہے۔
صديق فلسطين الصحفي الروسي البارز أورهان جمال في ذمة الله.. ترجل في الميدان باحثا عن الحقيقة كما عهدناه.. تذكره أسوار القدس وشوارعها وباب الأسباط مدافعا عن كلمة الحق
رحمك الله يا #أورهان_جمال pic.twitter.com/Xu9ZAGVkIgعزت الرشق- فلسطين (@izzat_risheq) August 1 2018
حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کی طرف سے مرحوم گیدارو فیٹچ جمال کے اہل خانہ کو ایک تعزیتی مکتوب ارسال کیا ہے۔ گیدارو فیٹچ جنوبی افریقا میں تھے جہاں وہ گذشتہ روز اچانک انتقال کرگئے۔
گیدارو فوٹیچ جمال روس کے ایک مسلمان اور ملٹری شعبے کا نامہ نگار رہنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی حمایت کرتے رہے ہیں۔
