چهارشنبه 30/آوریل/2025

شادی امراض قلب ودماغ سے بچاؤ میں معاون!

منگل 7-اگست-2018

برطانیہ  اور آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شادی شدہ افراد  دل اور دماغ کے عوارض کا کم شکار ہوتے ہیں جب کہ ایسے افراد جو شادی نہیں کرتے ان کے ہاں  اس طرح کی بیماریاں زیادہ ہیں۔

برطانیہ کی  کیلی اور آسٹریلیا کی ماکواری یونیورسٹیوں کے ماہرین نے ایک تحقیق کی جس میں بتایا گیا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے عین جوانی کی عمر میں شادی کی ان کی نصف تعداد دل اور دماغ کے عوارض سے محفوظ رہی ہے۔ جب کہ غیر شادی شدہ افراد میں ہڈیوں اور عضلات کی کم زوری کی شرح زیادہ ہے۔

اخبار ‘ڈیلی میل’ کےمطابق ماہرین نے شادی کے انسانی صحت پرمرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے 42 سے 67 سال کی عمر کے  افراد کی زندگیوں کا جائزہ لیا۔ان کا چناؤ اسکنڈینیوین ممالک، مشرق وسطیٰ، شمالی امریکا اور ایشیا سے کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہنا ہے کہ ان میں سے آدھے لوگ ہڈیوں کی کمزوری کا شکار نکلے۔ ہڈیوں کی کمزوری کے شکار افراد کی زیادہ تعداد غیر شادی شدہ لوگوں پر مشتمل ہے، جبکہ شادی شدہ افراد میں یہ شرح بہت کم ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شاید یہ فرق اس لیے ہے کہ شادی شدہ افراد ایک دوسرے کی صحت کا زیادہ خیال رکھتے ہیں۔ زوجین میں سے اگر کوئی ایک بیمار ہو دوسرا اس کا فوری طبی معائنہ کراتا اور اس کی بیماری کے علاج میں مدد کرتا ہے۔ جب کہ غیر شادی شدہ افراد کو بیماری کی حالت میں کسی قسم کی خاص مشاورت اور علاج کی ترغیب نہیں ملتی۔ نیز غیرشادی شدہ لوگ اپنی خوراک کا بھی خاص خیال نہیں کرتے۔

مختصر لنک:

کاپی