چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے بعد غرب اردن میں بھی آتش گیرکاغذی جہازوں کے خدشات

منگل 7-اگست-2018

فلسطین کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کے بعد کاغذی آتش گیرجہازوں اور گیسی غباروں کے حملوں کا سلسلہ غرب اردن میں بھی شروع ہوسکتا ہے۔

عبرانی ٹی وی 13 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے سیکیورٹی اداروں نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس جبل جرزیم سے دو کاغذی جہاز قبضے میں لیے ہیں۔

عبرانی ٹی وی کے مطابق غرب اردن کے حالات غزہ کی پٹی سے مختلف نہیں۔ فلسطینیوں میں اسرائیل کے خلاف سخت غم وغصہ کی فضاء پائی جا رہی ہے۔ فلسطینی کسی بھی غرب اردن میں بھی کاغذی جہازوں کے حملوں کا سلسلہ شروع کرسکتے ہیں۔

ادھر اسرائیلی ریڈیو نے فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگرغرب اردن میں فضائی دہشت گردی کا سلسلہ شروع ہوتا ہے تو یہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ بن سکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی