اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر نے بدھ کے روز جنگی مشقوں کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کے بارے میں تفیصلات منظرعام پر لانے کی اجازت دے دی ہے۔
اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فوج کی اسپیشل کمانڈو یونٹ’میگلان‘ سے تعلق رکھنے والے متعدد فوجی زخمی ہوگئے تھے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
عبرانی اخبار کے مطابق فوجی اہلکار’کراو مگا‘ نامی ایک جنگی مشق میں مصروف تھے کہ اچانک حادثہ پیش آنے سے متعدد فوجی زخمی ہوگئے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا زخمی ہونے والے فوجی کس علاقے سے ہیں، ان کی مزید شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کے اڈے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔