امریکا کی ایک طبی تنظیم کی طرف سےکی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ سونا امراض قلب اور دماغی امراض کا موجب بن سکتا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ 10 گھنٹے نیند کرنے والے افراد میں 56 فی صد دماغ اور 49 امراض قلب کے خطرات پیدا ہوجاتے ہیں۔
یہ تحقیق طویل عرصے تک جاری رہی ہے۔ سنہ 1970ء سے 2017ء تک قریبا 30 لاکھ افراد کے سونے اور جاگنے کے معمولات کا مشاہدہ کیا گیا۔
یہ تحقیق کیلی یونیورسٹی کے امراض قلب کے پروفیسر ڈاکٹر چون شینگ کواک کی زیرنگرانی تیار کی گئی۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ نیند میں افراط قلب دماغ کے عوارض میں اضافے کی علامت ہے۔
ڈاکٹر کواک کا کہنا ہے کہ قلبی عوارض کے خطرات میں اضافے کے عوامل اور سانس رکنے کے درمیان گہرا ربط ہے، زیادہ دیر تک سوتے رہنے کے دوران ایسے عوامل زیادہ پائے جاتے ہیں۔
جامعہ کیلی، مانچسٹر، لیڈزاور ایسٹ انگلو یونیورسٹی نے ایسی 74 تحقیقات سے نتائج اخذ کیے۔ انہوں نے طویل دورانیے تک سونے والے افراد کی موت کےاسباب وعوامل کا جائزہ لیا تو پتا چلا کہ موت کےاسباب میں طویل نیند کا بھی گہرا دخل ہے۔