شنبه 16/نوامبر/2024

شام کا کئی سال سے بند گھڑیال ایک بار پھر چل پڑا!

جمعہ 10-اگست-2018

شام کے شمالی شہر حلب کے باب الفرج میں نصب ’بگ بین‘ کئی سال کی بندش کے بعد ایک بار پھر حرکت میں آگیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ’بِگ بین‘ شام میں جاری خانہ جنگی کے پانچ سالہ عرصے کے دوران بند رہا ہے۔ حال ہی میں شامی فوج نے شہر پر دوبارہ قبضہ کیا تو اس بند گھڑیال کو بھی ایک بار پھر چالو کردیا ہے۔

یہ گھڑیال اور اس کا ٹاور حلب کے خوبصورت پتھروں سے 117 سال پیشتر سنہ 1898ء میں تیار کیا گیا۔ اس کی تیاری پر اس وقت 1500 سنہری لیرہ خرخرچ کیا گیا تھا۔

شام کے اخبار ’الوطن‘ کے مطابق بگ بین پروجیکٹ کے آپریشنل انچارج طریف عطورہ نے بتایا کہ گھڑیال میں انگریز دور کا میکنیکی سسٹم نصب ہے۔ یہ بگ بین برطانیہ کی ایک کمپنی نے تیار کیا جس نے اس طرح کے کئی اور گھڑیال بھی بنائے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی