چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن: یہودی کالونی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی!

ہفتہ 11-اگست-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم کریات یہودی کالونی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق یہودی کالونی میں ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ آتش زدگی کے بعد اسرائیلی فوج اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگیا تاہم آتش زدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

یہودی کالونی میں آتش زدگی کے بعد جگہ جگہ اسرائیلی فوج نے چیک پوسٹیں قائم کرکے فلسطینیوں کی نقل وحرکت بند کردی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی