فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی شہری اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی طبی ذرائع نے ہفتے کو علی الصباح بتایا کہ 40 سالہ احمد جمال سلیمان ابو لولی کو جنوبی غزہ کے مشرقی علاقے رفح میں عظیم الشان ملین مارچ میں شرکت کے موقع پر گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا۔
کل جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کے تشدد اور ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز امدادی کارکن عبداللہ القططی اور عمر رسیدہ علی سعید العالول کو شہید کردیا۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی 307 زخمیوں میں پانچ امدادی کارکن اور دو صحافی ہیں۔ ان میں سے پانچ فلسطینی شدید زخمی ہیں۔