چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس میدان جنگ میں تبدیل،اسرائیلی تشدد سے دسیوں زخمی

اتوار 12-اگست-2018

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس  میں اسرائیلی فوج کی طرف سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے بعد صورت حال غیرمعمولی حد تک کشیدہ ہو گئی ہے۔ اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائیوں کے بعد فلسطینی احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

تحریک فتح کے ترجمان ثائر فسفوس نے بتایا کہ شمال مشرقی بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا تو فلسطینی نعرے لگاتے ہوئے صہیونی فوج کی غنڈہ گردی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

فاسفوس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج  کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ صہیونی فوج نے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ اور صوتی بموں کا بھی بے دریغ استعمال کیا۔ دوسری جانب فلسطینیوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کے استعمال سے درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی