چهارشنبه 30/آوریل/2025

چھ سو حجاج پر مشتمل فلسطینی عازمین حج کا پہلا قافلہ حجاز پہنچ گیا

اتوار 12-اگست-2018

فلسطینی عازمین حج کا چھ سو حجاج کرام پر مشتمل قافلہ گذشتہ روز مدینہ منورہ پہنچ گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزیربرائے مذہبی امور الشیخ یوسف ادعیس نے بتایا کہ غرب اردن کے شہروں سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کا قافلہ اردن کے راستے مدینہ منورہ پہنچا۔ امسال حج کے موقع پر حجاز مقدس پہنچنے والا فلسطین کا یہ پہلا قافلہ ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف ادعیس نے کہا کہ غرب اردن کے شمالی اضلاع سے 5300 مردو خواتین اور جنوبی اضلاع سے 3321 عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔

مختصر لنک:

کاپی