چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی جام شہادت نوش کرگیا

پیر 13-اگست-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 14 مئی کو ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی کئی ہفتے موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق 29 سالہ وسام یوسف حجازی شہید کا تعلق غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے بنی سھیلا قصبے سے ہے۔ وہ 14 مئی کو مشرقی عبسان میں ایک ریلی میں شریک تھا۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔

حجازی کو سرمیں گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہاں سے علاج کے لیے مصر اور ترکی لے جانے کی کوشش کی گئی مگر مصری حکام نے اسے ترکی لے جانے کی اجازت نہ دی جس کے بعد زخمی کو دوبارہ غزہ منتقل کردیا گیا۔ رفح گذرگاہ پر پہنچنے کے بعد اس کی حالت مزید بگڑ گئی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

خیال رہے کہ 30 مارچ 2018ء کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 178 فلسطینی شہید اور 18 ہزار زخمی ہوگئے۔ آٹھ فلسطینی شہداء کے جسد خاکی صہیونی فوج کی تحویل میں ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی