لبنانی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے داغے گئے اسموک بموں کے نتیجے میں دو لبنانی فوجی زخمی ہو گئے۔
لبنانی فوج کی انٹیلی جنس کی ایک گشتی پارٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے دھواں چھوڑنے والے گولے داغے گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج کی طرف سے سرحدی علاقے ’رمیش‘ میں چھ گولے داغے جس کے نتیجے میں کم سے کم دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
اسموک بموں کے نتیجے میں سرحدی علاقے میں جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے فوری بعد اقوام متحدہ کی امن فوج، امدادی کارکن، ایمبولینسیں اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئیں جنہوں نے مشترکہ آپریشن میں زخمی فوجیوں کو اسپتال پہنچایا اور جنگل میں لگنے والی آگ بجھائی۔