شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح مسلسل ایک ہفتے سے بند، شہری خوار

جمعرات 16-اگست-2018

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح گذشتہ ایک ہفتے سے مسلسل بند ہے جس کے نتیجے میں دونوں طرف پھنسے فلسطینی سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔

فلسطینی بارڈر امور کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو ایک ہفتے سے دو طرفہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام کی طرف سے ایک ہفتہ پیشتر رفح گذرگاہ کو بند کیا تھا اس کے بعد وجہ بتائے بغیر یہ گذرگاہ مسلسل بند ہے۔

فلسطینی بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر رفح گذرگاہ کی بندش سے غزہ کے محصور فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سرحد کے دونوں طرف موجود فلسطینی اور دوسرے شہری اپنے پنے گھروں کو جانے کے لیے پریشان ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی