چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 فلسطینی شہید، 270 زخمی

ہفتہ 18-اگست-2018

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جمعہ کے روز حق واپسی اور غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو گولیاں مار کر تین فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ کی مشرقی سرحد پر ’جمعہ انقلاب برائے القدس والاقصیٰ‘ کے عنوان سے ریلیاں نکالیں۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور 270 زخمی ہوگئے۔ رفح کے علاقے میں گولیاں لگنے سے 26 سالہ سعدی اکرم معمرنے جام شہادت نوش کیا۔

فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں مشرقی البریج کے مقام پر فلسطینی ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 30 سالہ کریم ابو فطایر شہید اور 240 شہری زخمی ہوگئے۔

ادھر مقبوضہ بیت المقدس سے ملنے الی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے فدائی حملے کی کوشش کے الزام میں دو فلسطینیوں کو گولیاں مارکر شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ دو فلسطینیوں نے یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی جس پر انہیں گولیاں مار کرشہید کردیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر نمازیوں کو زدو کوب کیا اور بعد ازاں مسجد کو نمازیوں کے لیے بند کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ 30 مارچ سے جاری تحریک حق واپسی کے دوران اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 158 ہوچکی ہے جب کہ 18 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی