کل جمعہ کو اسلامیتحریک مزحمت حماس نے غرب اردن کے شہر طوباس میں اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونےوالے القسام کمانڈر محمد عمر دراغمہ کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اوراس واقعے کو اسرائیلی بربریت کی تازہ ترین کارروائی قرار دیا۔
حماس نے کہا کہالقسام رکن سابق اسیر شہید اور رہنما عمردارغمہ کے بیٹے ہیں، جو طوفان الاقصیٰ کے دوران قابض دشمن کی جیلوں میں جام شہادتنوش کرگئے تھے۔
حماس نے شہیدمجاہد محمد عصام شحماوی کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا جو شمالی مقبوضہ مغربیکنارے میں طوباس اور الفارع کے علاقوں میں بہادری کے ساتھ دشمن فوج سے لڑتے ہوئےشہید ہوگئے تھے۔
انہوں نے زور دےکر کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بہادرانہ مزاحمت جاری رہے گی، بڑھے گی اورموجودگی اور اثر و رسوخ میں اضافہ ہوگا اور مغربی کنارے غزہ اور فلسطین کے تمامحصوں میں ہمارے شہداء کا خون اس کا ایندھن بنے گا۔
حماس نے تماممجاہدین اور فلسطینی عوام اپیل کی ہے کہ وہ قابض فوج اور آبادکار گروہوں کے اہدافپر حملے جاری رکھیں ان کی جارحیت اور جرائم کا مقابلہ کریں اور ان پر تمام دستیابذرائع سے حملہ کریں۔