چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصر میں فلسطینی مسافروں کے ساتھ اہانت آمیز سلوک بند کیا جائے:حماس

ہفتہ 18-اگست-2018

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے مصر میں فلسطینی مسافروں کی توہین آمیز تلاشی اور چیکنگ کی آڑ میں ان کے ساتھ ہونے والے ناپسندیدہ برتاؤ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی مسافروں کے ساتھ ہونے والے توہین آمیز برتاؤ  بند کرائے۔

حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ مصری حکومت فلسطینی مسافروں کے ساتھ توہین آمیز سلوک بند کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قاہرہ میں موجود فلسطینی تنظیموں کی قائدین قاہرہ حکومت سے فلسطینی مسافروں کو درپیش مشکلات دور کرنے کے لیے بات چیت کریں گے۔

حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کی رفح گذرگاہ کی بندش کے باعث ہزاروں فلسطینی مصرکی سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب غزہ کی سرحد پر پانچ روز سے فلسطینی کسی قسم کی قیام وطعام سے محروم ہیں۔ ان میں کئی مریض،خواتین اور بچے شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی