چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ: شہداء رفح سپرد خاک، جنازوں میں عوام کا جم غفیر

اتوار 19-اگست-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے دو فلسطینیوں گذشتہ روز اس کے آبائی شہر رفح میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شہید سعدی معمر کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے اور شہید کے آخری دیدار کے لیے ہزاروں فلسطینی گھروں سے نکل آئے۔ شہید کے جنازے کا جلوس صہیونی ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کرگیا۔ اس موقع پر انتہائی جذباتی اور رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

خیال رہے کہ26 سعدی معمر ایک دوسرے فلسطینی کو جمعہ کی شام اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ کی سرحد پر حق واپسی مظاہروں میں شرکت کے دوران گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔  نماز جنازہ میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے شہداء کے جنازے کندھوں پر اٹھا کر صہیونی ریاست کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کیا۔

نماز جنازہ میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں نے صہیونی ریاست کی دہشت گردی کے خلاف شدید نعری بازی کی اور شہید کا انتقام لینے کے نعرے لگائے گئے۔

واضح رہے کہ 30 مارچ سے غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہزاروں فلسطینی اپنے حق واپسی کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔ ان کے احتجاج کو مسلسل 21 ہفتے گذر چکے ہیں۔ فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے قابض فوج ان پر طاقت کا استعمال کرتی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 168 فلسطینی شہید اور 18 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی