چهارشنبه 30/آوریل/2025

غلاف کعبہ کی تبدیلی کے عمل میں160 افراد نے حصہ لیا

پیر 20-اگست-2018

آج سوموار 9 ذی الحج کو خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی کے عمل میں 160 فنی ماہرین اور دیگر افراد نے حصہ لیا۔

غلاف کعبہ کو خانہ کعبہ پر آویزاں کرنے سے قبل کل آٹھ ذی الحج کو اس کے مختلف حصوں کو ایک خاص ترتیب کے ساتھ رکھا گیا جس کے بعد آج پرانے غلاف کو اتار کراس کی جگہ نیا غلاف لگا چڑھا دیا گیا۔

شاہ عبدالعزیز آڈیٹوریم برائے غلاف کعبہ کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن محمد المنصوری نے بتایا کہ ہرسال کی طرح رواں سال بھی خانہ کعبہ کا نیا غلاف تیار کیا گیا ہے۔ نیا غلاف یوم عرفہ نو ذی الحج کو کعبۃ اللہ پر چڑھایا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی