یکشنبه 04/می/2025

بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں قربانی کا گوشت خراب ہونے سے کیسے بچائیں؟

منگل 21-اگست-2018

عیدالاضحیٰ پر بڑے پیمانے پر جانوروں کی قربانی کے نتیجے میں لوگوں کے گھروں میں گوشت کی بڑی مقدار جمع ہوجاتی ہے مگر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے شکار علاقوں میں ریفریجیریٹروں میں بھی گوشت کو زیادہ دیر تک محفوظ نہیں کیا جاسکتا۔ ایسے میں گوشت کو زیادہ وقت تک محفوظ رکھنے اور اسے  خراب ہونے سے بچانے کے لیے ماہرین مختلف تجاویز پیش کرتےہیں۔

فلسطین کے گوشت کے ایک تاجر اور گوشت کو محفوظ رکھنے کے ماہر عامر الجرجاوی نے ’صفا‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جانور کوصاف اور تیز دھار چھری سے ذبح کریں۔ ذبح کرنے کے بعد گوشت پر پانی نہ ڈالیں اور اسے کم سے کم دو گھنٹے تک تازہ ہوا میں رکھ دیں۔ بہتر ہے کہ گوشت کے چھوٹے چھوڑے ٹکڑے کیے جائیں اور انہیں تازہ ہوا میں کسی چٹائی پر پھیلا دیا جائے۔

الجرجاوی کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت کو مناسب ٹکڑوں میں کاٹنا بھی اسے محفوظ رکھنے کا ایک ذریعہ ہے۔ جب تک گوشت ہوا میں رہے س پر ٹھندہ پانی نہ چھڑکا جائے۔

گوشت پر پانی لگنے سے وہ جلدی خراب ہوجاتا ہے۔ اس کا رنگ تبدیل اور اس میں سے بدبو اٹھنا شروع ہوجاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی