جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت کا فلسطینی صحافی کی مشروط رہائی کا حکم

بدھ 22-اگست-2018

اسرائیل کی فوج کی ملٹری اپیل کورٹ نے فوجی پراسیکیوٹر کی طرف سے فلسطینی شہری کو حراست میں رکھنے کی سفارش مسترد کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’عوفر‘ فوجی عدالت نے اسیر صحافی علاء الریماوی کی مشروط رہائی کا حکم دیا ہے۔

کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ صہیونی عدالت نے اسیرالریماوی پر 10 ہزار شیکل ضمانت ادا کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ دو ماہ تک نظر بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ اسیر الریماوی کو اسرائیلی فوج نے 30 جوالئی 2018ء کو تین دیگر صحافیوں کے ساتھ حراست میں لیا تھا۔ تاہم دیگر صحافیوں کو رہا کردیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی