چهارشنبه 30/آوریل/2025

خبردار، نیند پوری نہ ہونے سے ’ذیابیطس‘ ہوسکتا ہے!

ہفتہ 25-اگست-2018

امریکا میں کی گئی ایک جدید طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند کی قلت ذیابیطس سمیت کئی دوسری خطرناک بیماریوں کا موجب بن سکتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو کسی زخم میں مبتلا ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ نیند پوری کریں ورنہ ان کے زخم کو مندمل ہونے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

امریکا کی ٹینیسی یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کی جانب سے کی گئی تحقیق سائنسی جریدے ’Sleep‘ میں شائع کی گئی ہے۔

تحقیق کےدوران چوہوں کو تجربے کے لیے استعمال کیا گیا اور انہیں زیادہ دنوں تک بیدار رکھا گیا۔ ایسے چوہے جو زیادہ عرصے تک نیند پوری نہ کرپائے دوسرے درجے کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے ساتھ وزن میں زیادتی کا بھی شکار ہوئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہرشخص کو کم سے کم چھ گھنٹے تک نیند کرنا چاہیے۔ اس سے کم نیند ذبیطیس یا دوسرے جسمانی عوارض کا شکار کرسکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی