چهارشنبه 30/آوریل/2025

عالمی ادارہ صحت نے غزہ کے ہسپتالوں کے حالات کو "خوفناک” قراردیا

منگل 5-مارچ-2024

 

عالمی ادارہ صحتنے کہا ہے کہ غزہ کے "دو ہسپتالوں کمال عدوان اور العودہ ہسپتالوں میں مریضاور زخمی بھوک سے مر رہے بچے ہیں۔

 

تنظیم نے مزیدکہا کہ "ہسپتالوں کا وزٹ کرنے والے اس کے مشن نے خوراک، ایندھن اور ادویات کیشدید قلت دیکھی”۔

 

تنظیم کے ڈائریکٹرجنرل ٹیڈروس گھبریئس نے کہا کہ "تنظیم کی جانب سے شمالی غزہ تک زیادہ باقاعدگیسےامداد پہنچانے کی کوششوں کے باوجود اکتوبر 2023ء کے بعد تنظیم کی جانب سے ہفتےکے آخر میں العودہ اور کمال عدوان ہسپتالوں کے دو دورے کیے گئے”۔

 

ٹیڈروس نے "ایکس”پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ "تصویر تاریک ہے اور العودہ ہسپتال کیصورت حال خوفناک ہے۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ "کمال عدوان ہسپتال واحد ہسپتال جس میں شمالی غزہ میں بچوں کا شعبہشامل ہے جو بڑی عمر کے مریضوں سے بھرا ہوا ہے۔”

 

انہوں نے کہا کہ "خوراک کی کمی دس بچوں کی موت کا باعث بنیہے”۔

 

7 اکتوبر سے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کیپٹی کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس کے طیارے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورزاور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کرتے ہیں۔

 

غزہ کے حکام اوربین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجےمیں 30534 فلسطینی شہید اور 71920 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹیکی تقریباً 85 فیصد آبادی بے گھر ہوگئی۔

مختصر لنک:

کاپی