پنج شنبه 01/می/2025

بھارت میں سیلاب سے ہلاکتوں پرھنیہ کی بھارتی قیادت سے تعزیت

اتوار 26-اگست-2018

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے بھارت میں حالیہ ایام میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں پر بھارتی قیادت سے اظہار افسوس کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کی طرف سے بھارتی ریاست کیرالا میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں پر بھارتی قیادت سے تعزیت کی ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ ایام میں بھارتی ریاست کیرالا میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں سیکروں افراد ہلاک اور ہزاروں کی تعداد میں بے گھر ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 420 تک جا پہنچی ہے جب کہ 13 لاکھ سے زاید بےگھر ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی