موٹاپے کے شکار افراد کے لیے تیار کردہ ’لورکسرین‘ نامی ایک دوائی کے بارے میں طبی ماہرین نے کہا ہے کہ یہ دوائی درمیانی عمر کے افراد کے لیے انتہائی مفید اور ضرر سے پاک ہے۔ لورکسرین وزن میں کمی کے حوالے سے انتہائی موثر اور کامیاب ٹانک ہے۔
اخبار ’ڈیلی میل‘کے مطابق موٹاپے کے شکار لوگوں کے لیے ’ وزن کم کرنے والی دوائی‘ انتہائی مفید ہے۔ اس دوائی کو ’مقدس کلہاڑا‘ قرار دیا جاتا ہے جو وزن کو کنٹرول کرنے میں بے حد مفید ہے۔ غذا کو کنٹرول کرنے تناسب کے اعتبار سے یہ دوائی تین گنا زیادہ موثر ہے۔ اس کی یومیہ دو گولیاں دماغ کے بھوک کے ذمہ دار خلیات زیادہ سے زیادہ کام کرنے پر تیار کرتے ہیں۔
ماہرین نے اس دوائی کا برطانیہ میں 12000 موٹے لوگوں پر استعمال کیا۔ ماہرین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ غذا کو کنٹرول کرنے والے افراد کی نسبت یہ دوائی تین گنا زیادہ اثر کرتی ہے۔
یہ دوائی وزن کنٹرول کرنے میں معاون ہونے کے ساتھ ساتھ طویل مدت تک مفید اور محفوظ ہے۔ برطانیہ سمیت دوسرے ملکوں میں اس کا استعمال اب تیزی کے ساتھ بڑھنے کا امکان ہے۔
برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس برطانیہ میں یہ دوائی ایک ماہ کے کورس کے ساتھ 220 آسٹریلوی پاؤنڈ میں دستیاب ہے۔ موٹاپے کے کنٹرول کے لیے یہ جنگ میں یہ غیرمعمولی اور موثر ہتھیار ثابت ہوگا۔