جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن،27 فلسطینی گرفتار

بدھ 29-اگست-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں آج بدھ کو اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں اور چھاپوں میں 27 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں تحریک حماس کے کارکن اور سابق اسیران شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تلاشی کے دوران 27 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے بعض فلسطینی اسرائیل کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں ملوث رہےہیں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ تلاشی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ رام اللہ کے نواحی علاقے بیت ریما میں سے دستی ساختہ بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔

نابلس سے تلاشی کےدوران 21 سالہ براء عصام ریحان اور عالمود سے حمزہ طبنجہ کو حراست میں لیا گیا۔

قابض فوج نے بیت دجن سے اسکول معلم فاروق عبیسی، عسکر کیمپ سے احمد ابو غلیون، احمد سلمان سمحان  الخلیل سے حماس رہ نما عرفات ابراہیم القواسمی اور متعدد دیگر فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

الخلیل میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں۔ جھڑپوں کے دوران فلسطینی شہریوں نے سنگ باری کی جب کہ اس کے جواب میں قابض فوج نے فلسطینیوں دھاتی گولیوں کا استعمال کیا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ اسرائیلی فوجی گھروں کے دروازے تور کرگھروں میں داخل ہوئے اور خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔

جنین شہر میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مختصر لنک:

کاپی