بدترین معاشی حالات کا سامنا کرنے والے لاکھوں فلسطینی طلباء کے تعلیمی سال برائے 2018ء۔ 2019ء کا آغاز ہوگیا ہے۔ فلسطین کے محکمہ تعلیم کے مطابق ملک کے 3030 تعلیمی اداروں میں تعلیم کے حصول کے لیے 13 لاکھ طلباء طالبات نے تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین بھربالخصوص غزہ کی پٹی کے عوام کو اسرائیلی اور فلسطینی اتھارٹی کی پابندیوں کے باعث بدترین معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود لاکھوں فلسطینی طلباء طالبات کل سے اسکول گئے۔