غزہ میں فلسطینیوزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف پانچ تازہ قتلعام کیے، جن میں سے 46 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ 110 زخمی ہوئے۔
وزارت نے آج منگلکو ایک پریس بیان میں تصدیق کی کہ گزشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلیجارحیت میں 33843 شہید اور 76575 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت نے اشارہ کیاکہ بہت سے متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہریدفاع کا عملہ ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔
مسلسل 193 ویںروز بھی قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے،اس نے بے گھر افراد اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ، پانی، خوراک، وغیرہکے داخلے کو روکنے کے لیے ہسپتالوں، گھروں اور مساجد پر بمباری بھی جاری رکھی ہوئیہے۔