ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کو مخصوص وقت میں تکرار کے ساتھ تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے تو یہ ذیابیطس کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔
جرمن جریدے’فروینڈین‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیادی چکنائی والے کھانوں یا دیر سے بستر پرجاتے وقت تھکاوٹ کا احساس ہوسکتا ہے۔ اگر کسی شخص کو دن یا رات کے ایک مخصوص حصے میں تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے تو یہ تھکاوٹ ذیابیطس کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔
ذیابیطس چونکہ وسیع پیمانے پر پھیلی ایسی بیماری ہےجس کا تعلق انسان کی روز مرہ غذا کے ساتھ ہے۔ اس کی پیشگی تشخیص ممکن نہیں۔ اس کی بہت سی علامات ہوسکتی ہیں۔ ان میں ایک ہی وقت میں بار بار تھکاوٹ بھی شامل ہے۔
اگر کسی کو دن ایک بجے سے تین بجے تک کھانا کھانے کے بعد تھکاوٹ محسوس ہوتی ہےتو یہ خون میں شوگر کی مقدار میں اضافے کی علامت ہے۔ ایسے میں جسم شوگر کی بہت زیادہ کمی محسوس کرتا ہے۔ تاہم ایسی تھکاوٹ ضروری نہیں کہ ذیابیطس کی وجہ سے ہو۔ زیادہ چکنائی والے کھانے سے بھی ہو سکتی ہے۔