شنبه 16/نوامبر/2024

گوشت کی کون سی قسم انسانی صحت کے زیادہ مفید؟

پیر 3-ستمبر-2018

کینیڈا کی ماکسماسٹر یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سرخ گوشت خون کی شریانوں اور دل کے لیے کافی مفید ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کینیڈا کی یونیورسٹی نے 2 لاکھ 18 ہزار افراد کو پانچ گروپوں میں تقسیم کیا گیا، اس کے بعد ان سب کو ایک مخصوص عرصے تک گوشت کی مختلف اقسام دی گئی۔ روز مرہ کی بنیاد پر دی گئی خوراک کے نتائج مرتب کرتے ہوئے دیکھا گیا کہ سرخ گوشت کا استعمال کرنے والے افراد میں پروٹین کی مقدار 11 فی صد زیادہ پائی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غذائی نظام کے مطابق گوشت کی مختلف اقسام کے اثرات کا جائزہ لینے سے پتا چلتا ہے کہ سرخ گوشت امراض قلب سے محفوظ رکھنے اور خون کی شریانوں کوامراض سے بچانے میں معاون ہے۔

مختصر لنک:

کاپی