چهارشنبه 30/آوریل/2025

اردن میں اسرائیل کے نئے سفیر نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

منگل 4-ستمبر-2018

اسرائیلی اخبارات کے مطابق اردن میں نئے اسرائیلی سفیر نے اپنی سفارتی اسناد اردنی حکومت کو پیش کر دی ہیں۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اردن میں نئے اسرائیلی سفیر کی سفارتی اسناد کی پیش کاری کے حوالے سے عمان کے شاہی محل میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں اردنی وزارت خارجہ اور دیگر اہم شعبوں کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ تقریب میں اسرائیل کا قومی ترانہ ’ھتکفاہ‘ بھی پیش کیاگیا۔

اس موقع پر اسرئیلی سفیر امیر فائسپروڈ نے اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ انہوں نے تقریب سے خطاب میں توقع ظاہر کی کہ اردن اور اسرائیل باہمی اختلافات بھلا کر تعلقات کےایک نئے دور کا اغاز کریں گے۔

بعد ازاں اسرائیلی سفیر کی سفارتی اسناد اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کے سامنے بھی پیش کی گئیں۔

مختصر لنک:

کاپی