چهارشنبه 30/آوریل/2025

مخصوص ریت بارش کے پانی کو پینے کے قابل کیسے بناتی ہے؟

منگل 4-ستمبر-2018

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مخصوص طریقے سے تیار کردہ ریت بارش کے پانی کو پینے کے قابل بنانے میں مدد گار ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بہت سے ملکوں میں بارش کا پانی ندی نالوں یاسوریج لائنوں میں بہہ کر ضائع ہوجاتا ہے۔ خشک سالی کے شکار ممالک میں پانی کی شدید قلت ہوتی ہے اور وہاں کے لوگ اس نئی تکنیک کو استعمال کر کے پانی کو قابل استعمال بنا سکتے ہیں۔

یہ تحقیق سائنسی جریدے ’ Environmental Science and Technology.‘ میں شائع کی گئی ہے۔

ریت کو بارش کے پانی کو پینے کے قابل بنے کے لے ریت میں ’منگنیز آکسائیڈ‘ کےمرکب کا اضافہ کرنا ہوگا۔ یہ مرکب انسانی صحت کے لیے کافی مفید ہے۔

تحقیق میں شامل ایک سائنسدان جوزف شاربون کا کہنا ہے کہ 40 سال قبل یہ معلوم ہوگیا تھا کہ منگنز آکسائیڈ ایک ایسا مرکب ہے جو پانی کو مضر صحت اثرات سے پاک کرنے میں معاون ہے۔

مختصر لنک:

کاپی