چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلپائن بھی صہیونی ریاست کے تباہ کن اسلحہ کا خریدار بن گیا

بدھ 5-ستمبر-2018

فلپائن کے صدر روڈو ریگو دوتیرتے نے کہا ہے کہ انہوں نے محکمہ دفاع اور فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسرائیل سے بھاری اسلحہ کی خریداری کے معاہدے کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ان ممالک میں شامل ہے جو اسلحہ کے خریداروں پر شرائط اور پابندیاں عاید نہیں کرتا۔

ان کا اشارہ اسرائیل کے اس طرز عمل کی طرف تھا جس میں صہیونی ریاست اسلحہ کی تجارت کے حوالے سے عالمی معاہدوں کی پاسداری نہیں کرتی۔

عبرانی اخبار ’معاریو‘ کے مطابق صہیونی ریاست کے صدر روف ریفلین نے منگل کےروز دورے پرآئے فلپائنی صدر دوتیرتے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر فلپائنی صدر نے کہا کہ انہوں نے اپنی فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسرائیل سے اسلحہ خرید کرے کیونکہ اسرائیل غیر مشروط طور پر اپنے ہتھیار فروخت کرتا ہے۔

اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کے مطابق فلپائنی صدر دوتیرتے نے اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لایبر مین سے بھی ملاقات کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی