جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی نوجوان رہائی کے چند گھنٹے بعد انتظامی حراست میں منتقل

منگل 11-ستمبر-2018

فلسطین میں اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کے حقوق پر نظر رکھنے والے ادارے ’کلب برائے اسیران‘ کے مطابق اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو رہائی کے چند گھنٹے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا اور اسے بغیر کسی الزام کے انتظامی حراست میں منتقل کردیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے نواحی علاقے جبع سے تعلق رکھنے والے23 سالہ احمد محمود علاونہ کو نو ماہ قید میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کیا مگر رہائی کے چند گھنٹے بعد اسے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

کلب برائے اسیران کےمطابق علاونہ کورواں سال یکم جنوری کوحراست میں لیا گیا تھا اور اسے ’جلبوع‘ جیل میں نو ماہ تک قید میں رکھا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی