آج کے درر فسوں کار میں مسلمانوں کا مساجد سے تعلق برائے نام ہی رہ گیا ہے مگر ایسے باعمل مسلمان بھی موجود ہیں جو تمام تر کرو فر، دنیاوی ٹھاٹھ باٹھ کے باوجود مساجد سے اپنا تعلق مضبوطی سے قائم کیے ہوئے ہیں۔
ایسے ہی خوش نصیب مسلمانوں میں سینگال کے ایک فٹ بال اسٹار سادیو مانی بھی ہیں جو لیور پول فٹ بال ٹیم سے ہرہفتے 1 لاکھ یورو کی تنخواہ لیتے ہیں مگر وہ لیورپول کی مسجد اور اس کے ٹوائلٹ کی صفائی کو اپنا معمول بنائے ہوئے ہیں۔ سادیو مانی کا کہنا ہے کہ وہ ایک با عمل مسلمان ہیں۔
گذشتہ ہفتے ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور اسے بہت زیادہ پسند کیا گیا۔ اس فوٹیج میں سینگالی فٹ بالر کو لیور پولی کی مسجد ’الرحمۃ‘ کے ٹوائلٹ کی صفائی کرتے دیکھا گیا۔
جب لوگوں کو یہ معلوم ہوا کہ مسجد کے ٹوائلٹ کی صفائی کرنے والا شخص 26 سالہ سینگالی کھلاڑی ہے جس کا تعلق جنوبی شہر بامبالی شہر کے ایک غریب گھرانے سے ہے۔ ان کےوالد ایک مسجد میں پیش امام ہیں۔ انہوں نے اپنے علاقے ہی میں پرورش پائی۔ اس کا مسجد سے تعلق بچپن ہی میں قائم ہوگیا تھا۔
سنہ 2016ء میں اس نے اپنے آبائی علاقے میں ایک مسجد کی تعمیر کے لیے گراں رقم عطیہ کی تھی۔