شنبه 03/می/2025

مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی فوجی کیمپ پر بم حملہ

جمعرات 13-ستمبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ مشرقی المقدس میں ابو دیس کے مقام پر نامعلوم فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کے ایک کیمپ  پائپ بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں کیمپ میں فوجیوں کی دوڑیں لگ گئیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی ’سات‘ نے فوجی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نامعلوم افراد نے فوج کے ایک کیمپ پائپ بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کے مرکزی گیٹ کو نقصان پہنچا۔ اسرائیلی فوج نے اس کے بعد حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے تاہم کسی فلسطینی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

مختصر لنک:

کاپی