چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کی پٹی میں اوسطا ہر کلومیٹر پر 80 اسرائیلی حملے ہوئے:رپورٹ

بدھ 21-فروری-2024

 

اسرائیلی قابضفوج نے اعلان کیا کہ اس نے 7 اکتوبر کو وحشیانہ جنگ کے آغازکے بعد سے غزہ کی پٹی میں29 ہزار اہداف کو جنگی طیاروں سے بمباری کی ہے۔

 

عبرانی اخبار ’یدیعوتاحرونوت‘ کے مطابق قابض فوج کے طیاروں نے تمام محاذوں پر 31000 سے زیادہ اہداف کونشانہ بنایا۔ ان میں سے زیادہ تر اہدافتقریباً 29000 غزہ کی پٹی میں بمباری کی گئی۔ لبنان کے ساتھ شمالی میدان میں تقریباً1100 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ قابض فوج کے اعداد و شمار واضح کر رہے ہیں باقیحملے کہاں ہوئے؟۔

 

قبضے کی طرف سےشائع کردہ اعداد و شمار کا مطلب ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہر مربع کلومیٹر (اس کا کلرقبہ 365 مربع کلومیٹر) پر تقریباً 80 حملے ہوئے۔ قابض طیاروں کی طرف سے گرائے گئےزیادہ تر میزائلوں اور بموں کا وزن ایک سے دو ٹن کے درمیان ہے۔

 

اپنے چھاپوں میںقابض افواج نے رہائشی محلوں، گھروں اور پناہ گاہوں پر یلغار کی اور انہیں ان کے مکینوںکے اوپر تباہ کر دیا۔ ایسی سفاکیت کی جس کی مثال جدید جنگوں کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

 

عبرانی اخبارنےرپورٹ کیا کہ زمینی افواج نے تقریباً 7000 حملے "نشانہ بنا کر کیے گئے”۔تقریباً 26000 حملے جنگی طیاروں کے ذریعے کیے گئے، 3800 حملے فوجی ہیلی کاپٹروںکا استعمال کرتے ہوئے اور تقریباً 3800 حملے ڈرون کے ذریعے کیے گئے۔

 

7 اکتوبرسے اسرائیل غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ مسلط کیے جس میں 110000 سے زیادہ شہید، زخمیاور لاپتہ ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ پٹی کے 50 فیصد سے زائد علاقے کی بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی