شنبه 16/نوامبر/2024

ہرپانچ منٹ میں ایک بچے کی موت، یو این کی لرزہ خیز رپورٹ

جمعرات 20-ستمبر-2018

منگل کے روز اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک سال میں 63 لاکھ بچے لقمہ اجل بنے۔ ان کی عمریں 15 سال سے کم تھیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس اوسطا ہر پانچ سیکنڈ کے بعد ایک بچے کی موت واقع ہوتی رہی ہے۔ بچوں کی  اموات کے کئی اسباب ہیں جن میں پانی، خوراک،علاج اور دیگر بنیادی اور اساسی ضروریات کی عدم دستیابی شامل ہے۔

یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے اداروں ’یونیسیف‘ اور بین الاقوامی گروپ برائے امور آباد کاری اور عالمی بنک کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کم سن بچوں میں اموات کی وجوہات میں پیدائش کے وقت جسمانی کمزوری، بیماریاں، گردوں میں انفیکشن، دست، خون میں زہر کے اثرات اور ملیریا شامل ہیں۔

یونیسیف کے ڈائریکٹر لورنس چانڈی کا کہنا ہے کہ اگر سنہ 2030ء تک بچوں کی صحت، خوراک اور بنیادی ضروریات کے حوالےسے موثر اقدامات نہ کیے گئے تو بچوں میں ہلاکتوں کی یہ شرح 56 ملین تک پہنچ سکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی