چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی مزاحمتی خاندان کا چار منزلہ مکان مسمار کرنے کا اسرائیلی فیصلہ

جمعہ 21-ستمبر-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی خاندان کو مکان فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ اسے مکمل طور پر مسمار کیا جائے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں قائم ’الامعری‘ پناہ گزین کیمپ میں موجود شہید عبدالمنعم ابو حمید کا چار منزلہ مکان مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابو حمید کے اہل خانہ کو ایک تین ہفتے قبل مکان خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ انہیں ایک بار پھر مکان خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مکان کو خالی کرنے کا نوٹس ابو حمید کے والد اسلام محمد یوسف ناجی ابو حمید کو پہنچایا دیا گیا ہے۔ اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ مکان فوری طورپر خالی کردیں تاکہ اس کی مسماری کا آپریشن شروع  کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے ابو حمید اور ان کے اہل خانہ کا مکان کا کچھ حصہ سنہ 1990ء کو مسمار کردیا گیا تھا۔ ابو حمید کواسرائیلی فوج نے ایک صہیونی انٹیلی جنس ادارے ’شاباک‘ کے ایک اہلکار کو قتل کرنے کے الزام میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ اس کے بعد شہید کے اہل خانہ کو کئی بار انتقامی کاروائیوں سے گذرنا پڑا جس میں ان کے مکان کے ایک حصے کی مسماری بھی شامل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی