شنبه 03/می/2025

بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 22-ستمبر-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر سے دو ماہ قبل کے ایک واقعے کی آڑ میں 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان فلسطینیوں پر الزام عاید کیا گیا ہے کہ وہ 27 مئی کو مسجد اقصیٰ میں ہونے والی کشیدگی میں اسرائیلی پولیس پر سنگ باری اور پرتشدد حملوں میں ملوث تھے۔

عبرانی اخبار’معاریو‘ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 10 فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں پرتشدد کارروائیوں کے دوران حراست میں لے لیا۔

خیال رہے کہ ستائیس مئی کو اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے تمام دروازے بند کردیے تھے جس پر فلسطینی شہریوں نے جوابی اقدام کے طورپرقبلہ اول کوکھولنے کی کوشش کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی