چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت لحم سے شہید فلسطینی کا والد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

ہفتہ 22-ستمبر-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم کے رہائشی شہید ثائر مزھر کے والد ثائر حلمی مزھر کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کے مندوب نے بتایا کہ حلمی مزھر کو اسرائیلی فوج نے عتصیون فوجی مرکز میں طلب کیا جہاں انہیں حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

اسیران کلب کے مندوب کا کہنا ہےکہ حلمی مزھر کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے 23 سالہ ثائر مزھر کو اسرائیلی فوج نے جولائی 2018ء کو الدھیشہ کیمپ میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ ثائر اور اس کا خاندان عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین سے تعلق رکھتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی