چهارشنبه 30/آوریل/2025

رات کے فلسطینیوں کے مظاہروں سےصہیونی فوج مشکل میں پھنس گئی

پیر 24-ستمبر-2018

اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے کہا ہے کہ فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے رات کے اوقات میں ہونے والے مظاہروں سے صہیونی فوج پریشان ہے اور ان مظاہروں سے نمٹنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ کے مطابق صہیونی فوج فلسطینیوں کے رات کے اوقات میں ہونے والے مظاہروں سے خوف زدہ ہے کیونکہ فلسطینی رات کی تاریکی سے فایدہ اٹھاہ کر سرحد عبور کرکے یہودی کالونیوں تک پہنچ سکتےہیں۔

اسرائیل دفاعی تجزیہ نگار ’عاموس ھارئیل‘ کا کہنا ہے کہ فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی فوج کی کمزوری پکڑ لی ہے۔ رات کے وقت مظاہرے فلسطینیوں کے لیے فایدہ مند اور اسرائیلی فوج کے لیے نقصان دہ ہے۔

ہارئیل کا کہنا ہے کہ فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کے مختلف حربوں کا استعمال زیادہ فعال ثابت نہیں ہوا۔ اندھیرے میں مظاہرین تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہیں جب کہ صہیونی فوج غلطی سے فلسطینی مظاہرین کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر انہیں شہید اور زخمی کرسکتی ہے جس اسرائیل کو عالمی تنقید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی شہری 30 مارچ 2018ء سے غزہ کی مشرقی سرحد پر حق واپسی غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے ان مظاہروں کے دوران تشدد کے حربوں کے نتیجے میں 186 فلسطینی شہید اور 20 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی