چهارشنبه 30/آوریل/2025

شام کے حوالے سے پالیسی تبدیل نہیں کریں گے: اسرائیل

پیر 24-ستمبر-2018

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لایبرمین نے کہا ہے کہ تل ابیب شام کے حوالے سے پالیسی تبدیل نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کےحوالے سے ذمہ داری اور دانش مندی کا مظاہرہ کررہےہیں۔ روس کے ساتھ شام کے معاملے میں زیادہ الجھاؤ پیدا نہیں کریں گے۔

عبرانی ٹی وی 2 کے مطابق ایک بیان میں لائبرمین کا کہنا تھا کہ شام کے حوالے سے ہم جس پالیسی پر پہلے چل رہے تھے، اس پرقائم ودائم ہیں۔ شام میں روسی طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد اسرائیل کی شام کے بارے میں پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل شامی فوج نے اپنے حلیف روس کا ایک طیارہ مار گرایا تھا جس کے نتیجے میں 15روسی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ روس نے طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔ لایبرمین کا کہنا تھا کہ روسی طیارے کو مار گرانے کی ذمہ داری اسد رجیم پر عاید ہوتی ہے جس میں اسرائیل کا کوئی قصور نہیں

مختصر لنک:

کاپی